ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل

Sep 28, 2024 | 16:36 PM

ویب ڈیسک:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ پر بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت  اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب  اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ کو فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حزب اللّٰہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نصر اللّٰہ سے گزشتہ شام سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

 اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما علی کرکی کے بھی فضائی حملے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا جس کا ہدف حسن نصر اللّٰہ تھے۔

 خیال رہے کہ اسرائیل کے لبنان پر ایک ہفتے کے دوران حملوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے اور اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 700 سے زائد لبنانی شہری جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

مزیدخبریں