ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ

Sep 28, 2024 | 16:02 PM

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومتی اقدامات کے ذریعے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔  

آئی ٹی کی بڑھتی ہوئی برآمدات، براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سےموصول ہونے والی ترسیلات زرپاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خطیر اضافے کا باعث بنیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 3ماہ تک منفی رہنے کے بعد 75 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مثبت ہو گیاہے۔

آئی ٹی کی برآمدات 27 فیصد اضافے کے ساتھ 298 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس کے باعث اب آئی ٹی سیکٹر کا حصہ کل برآمدات میں 48 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں رواں مالی سال کے آغازمیں ہی 64 فیصد اضافے کے ساتھ 350 ملین ڈالر موصول ہونا ملکی معیشت  کیلئے  خوش آئند ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 225 ملین ڈالر تھی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زراگست 2023ء کے مقابلے میں 2.09 بلین ڈالر سے بڑھ کر اگست 2024ء میں 2.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ 

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی معیشت کو مضبوطی و استحکام  بخشنے  کیلئے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ حکومتی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

مزیدخبریں