امید ہے امریکی وزیرخارجہ نجر قتل کیس میں بھارت سے بات کریں گے ،ٹروڈو

Sep 28, 2023 | 22:39 PM

ایک نیوز :کینڈین وزیراعظم جسٹسن ٹروڈونے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں  نجر قتل کیس کے حوالے  سے بات چیت کریں گے ۔

تفصیلات کےمطابق  میڈیا سے گفتگوکینڈین وزیراعظم جسٹسن ٹروڈونے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ امریکی وزیرخارجہ نجر قتل کیس میں بھارت سے بات چیت کریں گے ،واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کی ملاقات امریکی ہم منصب سے آج ہوگی ۔

 ہردیپ سنگھ نجر کو رواں برس جون میں کینیڈا میں ہدف بنا کر قتل کیا گیا تھا اور کینیڈین وزیراعظم نے حال ہی میں ہاؤس آف کامنز میں اعلان کیا کہ انہیں تشویش ہے کہ انڈیا کی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں انڈین حکومت کا ممکنہ کردار ہے۔
انڈیا نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا اور اس نے جواباً نہ صرف ایک کینیڈین سفارت کار کو ملک بدر کر دیا بلکہ کینیڈین شہریوں کے لیے ویزا سروس بھی معطل کر دی ہے۔انڈیا کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اس پرکہا کہ اگر کینیڈا علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے میں ’متعلقہ‘ معلومات فراہم کرتا ہے تو ان کا ملک ان معلومات کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں