ایک نیوز :وزارت منصوبہ بندی نے چین کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہدراری میں نئے منصوبوں کو شامل نہ کرنے کی خبریں بے بنیادقرار دے دیں۔
تفصیلات کےمطابق وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے دائرہ کو مختلف شعبوں میں وسعت دینے کے لئے پر عزم ہیں، سی پیک کے تحت منصوبوں کی بدولت پاکستان کے انفراسٹرکچر، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بہتری آئی،سی پیک کی وجہ سے مختلف شعبوں میں جدت آئی اور ان شعبوں کی استعداد کار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا، پاکستان کی اقتصادی حالت میں بہتری آئی اور دنیا کے سامنے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین منزل کے طور شناخت ملی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ چین اور پاکستان سی پیک تعاون کو آبی وسائل، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت اور سیاحت کے شعبوں تک توسیع دینے پر کام کر رہے ہیں، یہ شعبے پہلے ہی سے سی پیک کے طویل المدتی منصوبے کا حصہ تھے، گیارہویں جے سی سی میں ان منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لئے متعلقہ ورکنگ گروپ میں لا کر حتمی شکل دینے پر اتفاق ہواا تھا، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اور ساحلی علاقوں میں سی پیک کے مختلف منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں، خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اور ساحلی علاقوں میں سی پیک کے تحت نئے منصوبوں کی شمولیت پر بھی کام کیا جا رہا ہے،پاکستان اور چین انفراسٹرکچر، اقتصادی ترقی، زراعت، قدرتی وسائل، برآمدات میں اضافے کے لئے صنعتوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔
سی پیک میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار
Sep 28, 2023 | 17:54 PM