حمزہ شہباز سے فلم اسٹار ممتاز بیگم کی ملاقات

حمزہ شہباز سے فلم اسٹار ممتاز بیگم کی ملاقات

ایک نیوز: حمزہ شہباز سے فلمسٹار ممتاز بیگم   نے ملاقات کی جس میں حمزہ شہباز کو گلدستہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے فلمسٹار ممتاز بیگم  کی ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں   ملاقات  ہوئی، ممتاز بیگم اور ذیشان راحیل باری  نے حمزہ شہباز کو گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات میں  مسلم لیگ ن پنجاب کلچرل ونگ  کے صدر سینئر اداکار طاہر انجم  اور سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے ۔

حمزہ شہباز  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ممتاز بیگم کو پاکستان میں ویلکم کہتے ہیں، ممتاز بیگم کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بڑی خدمات ہیں۔ حمزہ شہباز  نے کہا کہ ممتاز بیگم کینیڈا گئی تھی تو لاہور کھنڈر تھا،آج جدید لاہور ہے۔

ممتاز بیگم  نے کہا کہ دعا ہے  مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کی خدمت کرے، آپ سے مل کر بےحد خوشی ہوئی۔ ممتاز بیگم نے کہا کہ شہباز شریف صاحب کی مداح ہوں،طاہر انجم کا شکریہ ادا کرتی ہوں آپ سے ملاقات کرادی.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-28/news-1695902407-3076.mp4