ایک نیوز: بینائی متاثر کرنے والے انجیکشن کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں گرفتار ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں جعلی اور بینائی متاثر کرنے والے انجکشن کیس میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت پیش کیا۔
ملزمان کو ڈیوٹی جج ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز بھٹی کے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس نے اپنے بیان میں عدالت کے روبرو کہا کہ ملزم غیر رجسٹرڈ، غیر لائسنس یافتہ انجکشن سپلائی کررہاتھا، انجکشن لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کیے جاتے تھے۔
عدالت نے واقع میں ملوث ملزمان بلال رشید اور عاصم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔