عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قانونی ٹیم سےملاقات،اہم فیصلے

ایک نیوز:سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں انکی قانونی ٹیم سے ملاقات،قانونی ٹیم آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق مشاورت بھی کریگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں انکی قانونی ٹیم کی ملاقات،بیرسٹر علی ظفر، شیرافضل مروت، نعیم حیدر پنجوتھہ ، بابر اعوان اور انتظار حسین پنجوتھہ موجود ہیں۔سلیمان اکرم راجہ بھی قانونی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔

قانونی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مقدمات کے متعلق اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کرینگے،قانونی ٹیم آئیندہ کے لائحہ عمل کے متعلق مشاورت بھی کریگی۔پہلے مرحلے میں بابر اعوان ، سلیمان اکرم راجہ اور شیرافضل کو اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

نعیم حیدر پنجوتھہ، انتظار حسین پنجوتھہ اور بیرسٹر علی ظفر کو تاخیر سے اجازت ملی۔