کچے کے علاقوں سے ڈاکوؤں کی سہولتکاری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کچے کے علاقوں سے ڈاکوؤں کی سہولتکاری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ایک نیوز:رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقوں سے ڈکیت گروہ  کی سہولتکاری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خیر پور اور گھوٹکی کے کچے کے علاقوں سے ڈکیت گروہ اورجرائم پیشہ افراد کی سہولتکاری اور غیر قانونی اسلحہ ترسیل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کی شناخت نورال شاہانی عرف نورو، علی گوہر چاچڑ اور اکبر علی چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے2 عدد پسٹل، 2 عدد ایس ایم جی، ایک عدد MI6A1 گن، 13 عدد میگزین،766 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، خنجر، کار، سوزوکی جیپ،9 عدد موبائل فونز، پولیس یونیفارم اور 5 لاکج 61 ہزار  نقدی بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔  گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ،ایمونیشن اورمسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-28/news-1695898664-3752.mp4