ایک نیوز: بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل ہیں۔
مختلف الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی جانب سے1090 درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔