ایک نیوز: پولیس پارٹی حملہ کیس میں عدالت نے شبیر گجر کے دو بھائیوں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق ایم پی اے کے ڈیرے پر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی ۔تفتیشی افسر نے کہا کہ خالد گجر اور طارق گجر پر ڈیرے پر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کا الزام ہے ۔عدالت نےشبیر گجر کے دو بھائیوں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
یاد رہے کہ خالد گجر اور طارق گجر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا،خالد گجر اور طارق گجر پی ٹی آئی کے سابق اہم پی اے شبیر گجر کے بھائی ہیں۔خالد گجر پی ٹی آئی کےسینئر نائب صدر لاہور ہیں،پولیس نے خالد گجر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔
ملزمان کیخلاف تھانہ رائے ونڈ میں مقدمہ نمبر 551/23 درج ہے