ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

Sep 28, 2023 | 15:15 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: ایف  آئی اے  سائبر کرائم سرکل لاہور نےکارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر ماریہ سیف نے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو  لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزم عبداللہ نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کیں۔ ملزم متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہناہےکہ ملزم نے متاثرہ خاتون کے گھر والوں کو بھی قابل اعتراض مواد بھیجا تھا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں