لاہور: عیدمیلادالنبی ﷺ کے پیش نظر تمام سینما گھر، تھیٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

Sep 28, 2023 | 15:09 PM

ایک نیوز: عید میلاد النبی ﷺ کے پیش نظر شہر کے تمام سینما گھر اور تھیٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 29 ستمبر بروز جمعہ سینما گھروں اور تھیٹرز میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ 

شہر کے تمام تھیٹرز اور سینما گھروں کے مالکان کو تحریری ہدایات ارسال کر دی گئی ہیں۔ولادت رسول ﷺ کی عقیدت و احترام میں سینما گھر اور تھیٹرز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں