ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی بازیابی کیلئےدائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرخ حبیب کی بازیابی کیلئےدرخواست پر جسٹس شہرام سرور سماعت کرینگے۔ درخواست فرخ حبیب کے بھائی ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فرخ حبیب کو کل گوادر میں ان کے گھر سے پنجاب پولیس کے اہلکار ساتھ لے گئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فرخ حبیب ان کے بھائی اور چار ساتھیوں کو گھر سے اٹھایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت فرخ حبیب اور ان کے ساتھیوں کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔