ایک نیوز:شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم ترین کیس ہے،چیف جسٹس کے پاس سب سے بڑا چیلنج فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہے اگر اس فیصلے کا اطلاق ہو گیا پاکستان کی تاریخ کا ایک سنگ میل ہو گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ضد میں ملک کو تباہی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب شاہین نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم ترین کیس ہے،آج قاضی فائز عیسیٰ نے آئین کی بالادستی کے لیے جو فیصلہ کیا تھا اس کے خلاف ذیادہ تر پٹیشنز واپس ہو گئی ہیں،جو صورتحال اس وقت تھی آج اس سے بدترین حالات ہو چکے ہیں،آج عدالتیں 15 پندرہ دفعہ ضمانتیں دے کوئی نہیں سنتا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے،جو سلسلہ اب شروع ہوا ہے یہ کسی قانون میں نہیں ہے،جو قانون نے اختیارات دیے ہیں اس کے دائرے میں رہ کر کام کریں، چیف جسٹس کے پاس سب سے بڑا چیلنج فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہے اگر اس فیصلے کا اطلاق ہو گیا پاکستان کی تاریخ کا ایک سنگ میل ہو گا،آج جو حالات ہیں کون آئے گا ہمارے ملک میں،چیئرمین پی ٹی آئی کی ضد میں ملک کو تباہی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
شعیب شاہین نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کروائے جائیں عوام کو ان کا حق ہونا چاہیے،آج خواتین کو ضمانت ملنے کے بعد اُٹھانا انتہائی قابل مذمت ہے،عمران ریاض کی واپسی خوشی کا مقام نہیں ہے،جنہوں ںے اسے اٹھایا وہ آج کہاں ہے؟