ایک نیوز: نگران وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، تاریخ میں پہلی بار بیوروکریسی سے گریڈ 17 کے 10 افسران کی خدمات 60 دن کے لیے واپڈا کی مختلف کمپنیز کے سپرد کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاق سے اویس ارشاد بھٹی کی خدمات آئیسکو کو سپرد کردی گئیں۔ پنجاب حکومت سے رافعہ قیوم کی خدمات فیسکو کے سپرد کردی گئی۔ پنجاب حکومت سے محمد مرتضی کی خدمات میپکو کے سپرد کردی گئی۔
پنجاب حکومت سے ماہم مشتاق کی خدمات گیپکو، پنجاب حکومت سے سارہ لونی کی خدمات لیسکو کے سپرد کردی گئیں۔ اسی طرح سندھ حکومت سے محمد شہزاد احمد کی خدمات حیسکو، محمد احمر علی کی خدمات سیپکو کے سپرد کردی گئیں۔
بلوچستان حکومت سے حمود الرحمان کی خدمات کیسکو کے سپرد کردی گئیں۔ خیبرپختونخوا حکومت سے محمد ہاشم عظیم کی خدمات پیسکو اور محمد وقاص مسعود چودھری کی خدمات ٹیسکو کے سپرد کردی گئیں۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں تقرروتبادلے:
اینتی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں بھی تقرروتبادلے کیے گئے ہیں۔ جس کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن اینٹی کرپشن ملتان ریجن جمشید اکرم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ ناظمہ حق نواز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن اینٹی کرپشن ملتان ریجن تعینات کردیا گیا ہے۔
پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے:
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کردیے گئے ہیں۔ جس کے تحت ڈائریکٹر فوڈ لاہور شعیب سعید ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا۔ ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری سے ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج واپس لے لیا۔
زاہد اقبال کو مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فسیلیٹی مینجمنٹ کمپنی تعینات کردیا۔ شیریں ناز کو ڈائریکٹر جنرل ایجنسی آف برنی ایریا راولپنڈی تعینات کردیا۔ صاحبزادہ وسیم عمر کو مینجنگ ڈائریکٹر سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا۔ کاشف منظور کو ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب تعینات کردیا۔
انور علی کو مینجنگ ڈائریکٹر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تعینات کردیا۔ خالد جاوید گورائیہ کی خدمات ایل ڈی اے کے سپرد کردی گئیں۔ کیپٹن ر اسامہ مجید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی تعینات کردیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد پولیس میں تقرروتبادلے:
اسلام آباد پولیس میں بھی تقرروتبادلے کردیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی محمد سرفراز ورک کو ایس ایس پی(سی ٹی او) ٹریفک تعینات کردیا گیا ہے۔
اسی طرح ایس پی محمد ارسلان شاہزیب کو ڈی پی او سٹی تعینات کردیا گیا ہے۔