پمزہسپتال: طلباء اور ملازمین میں تصادم، مقدمہ درج

Sep 28, 2023 | 14:21 PM

ایک نیوز: اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں طلباء اور ملازمین میں تصادم کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال میں طلباء اور ملازمین کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ طلباء کے تشدد پر تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ لائن توڑنے پر طالب علم کو منع کیا تو وہ سیخ پا ہو گیا۔ تھوڑی دیر میں مزید طلباء آئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ 

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ طلباء نے گریڈ 17 کے افسر اور ایک ایل ڈی سی عثمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کراچی کمپنی پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔

مزیدخبریں