ایم پی اےشبیر گجر کےدونوں بھائی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Sep 28, 2023 | 14:09 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت نے شبیر گجر کے دونوں بھائیوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کےمطابق سابق ایم پی اے کے ڈیرے پر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی ۔

عدالت نےشبیر گجر کے 2 بھائیوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خالد گجر اور طارق گجر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔خالد گجر اور طارق گجر پی ٹی آئی کے سابق اہم پی اے شبیر گجر کے بھائی ہیں۔خالد گجر پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر لاہور ہے۔

تفتیش افسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے خالد گجر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔خالد گجر اور طارق گجر پر ڈیرے پر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کا الزام ہے۔ملزمان کیخلاف تھانہ رائے ونڈ میں مقدمہ نمبر 551/23 درج ہے۔

مزیدخبریں