ایک نیوز : میٹا کمپنی نے واٹس ایپ پر ریلیز کی جانے والی آرٹیفیشل انٹیلیجنس مصنوعات کا اعلان کردیا جو جلد ہی دستیاب ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق میٹا کے ذریعے تین نئی AI سروسز متعارف کرائی جارہی ہیں جس میں اے آئی اسٹیکرز، اے آئی چیٹس اور فوٹو ریئلسٹک امیج جنریشن شامل ہے۔
AI اسٹیکرز:
اے آئی اسٹیکرز کسی بھی شخصیت یا جگہ یا چیز کے لئے اب آپ ایک حسب ضرورت اسٹیکر بنا سکتے ہیں جو آپ کے تخلیقی صلاحیتوں کی نمائندگی کرے گا۔
AI چیٹس:
میٹا اے آئی کیساتھ صارفین موضوعات کے بارے میں مزید جاننے کیلئےکوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں یا اپنی گروپ چیٹ میں کسی بحث کو حل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، بشمول میٹاکے تخلیق کردہ درجنوں کرداروں سے نقطہ نظر بھی جانا جا سکتا ہے جو دلچسپ طریقوں سے جواب دیتے ہیں۔
فوٹو ریئلسٹک امیج جنریشن:
پرامپٹ ٹائپ کرکےاے آئی آپ کو کسی خیال، جگہ یا شخص کی نمائندگی کرنے کے لیے تصاویر بنانے کی اجازت دیتا ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ صارفین کے ذاتی پیغامات کیلئے پرائیوسی کاخیال رکھا جاتا ہے۔ اے آئی جو بھیجا جاتا ہے اسے پڑھ سکتے ہیں لیکن آپ کے ذاتی پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ ہوتے ہیں اس لیے میٹا سمیت کوئی اور انہیں نہیں دیکھ سکتا۔