شکارپور: سول ہسپتال میں تیماردار لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ زیادتی

شکارپور: سول ہسپتال میں تیماردار لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ زیادتی
کیپشن: Shikarpur: Alleged rape of a ward boy in a civil hospital
شکارپور: سول ہسپتال میں تیماردار لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ زیادتی
شکارپور: سول ہسپتال میں تیماردار لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ زیادتی
شکارپور: سول ہسپتال میں تیماردار لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ زیادتی

ایک نیوز: شکارپور کے سول اسپتال میں تیماردار لڑکی کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے واقعے کا مقدمہ وارڈ بوائے کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

لڑکی نے پولیس کو شکایت درج کروائی کہ 2 روز قبل بیمار والدہ کے ساتھ اسپتال آئی تھی تو رات گئے وارڈ بوائے نے زیادتی کانشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈ بوائے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایم ایس سول اسپتال شکارپور کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے بعدحقیقت سامنے آئے گی۔

واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار: پولیس

شکارپور سول اسپتال میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت امداد علی ولد پنجل برڑیو کے نام سے ہوئی ہے۔ جسے باقاعدہ ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم شکارپور کا رہائشی ہے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کے طبی شواہد لیب روانہ کردیے ہیں، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔ 

اس حوالے سے ایس ایس پی شکارپور اور ڈی سی شکارپور نے سول اسپتال کا دورہ کیا جبکہ پولیس افسران نے متاثرہ لڑکی کی فیملی سے ملاقات کی اور جلد انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا۔