ایک نیوز: سانحہ 9 مئی واقعات کے مقدمات میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان جمع کروانے کا آخری موقع دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں نو مئی واقعات کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کردیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے مقدمے کے ضمنی چالان پیش کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کے لئے آخری مہلت دیدی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو 2 اکتوبر تک ہر صورت چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔