ایک نیوز:مسلم لیگ (ن) نے حاجی عنایت اللہ خان وزیر کو خیبرپختونخوا میں سینئر نائب صدر مقرر کردیا،حاجی عنایت اللہ خان وزیر کے عہدے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق حاجی عنایت اللہ خان وزیر کو خیبرپختونخوا میں سینیئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ کے پی کےسینیئر نائب صدر حاجی عنایت اللہ خان وزیر نے کہا مسلم لیگ(ن) قائد میاں محمد نواز شریف ، صدر شہباز شریف ، چیف آرگنائزر و نائب صدر مریم نواز شریف، صدر خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام اور سیکٹری جنرل مرتضی جاوید عباسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
حاجی عنایت اللہ خان وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) قائد میاں محمد نواز کے مشن کو خیبرپختونخوا کے گھر گھر پہنچائیں گے،خیبرپختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کا گڑھ بنائیں گے۔ میاں محمد نواز شریف اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام و مرتضی جاوید عباسی کی قیادت میں خیبرپختونخوا کو وہ مثالی ترقی دینگے، جو ان کا بنیادی حق ہے۔