دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا پہلا، لاہور کا دوسرا نمبر

دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا پہلا، لاہور کا دوسرا نمبر
کیپشن: Among the most polluted cities in the world, Karachi ranks first, Lahore ranks second

ایک نیوز: دنیا بھر میں فضائی آلودگی کی فہرست میں کراچی آج بھی سرفہرست رہا۔  کراچی کی فضا مضر صحت قرار دیدی گئی۔ شہر کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 166 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر رہا۔ شہر کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 162 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔ 

یاد رہے کہ اچھی اور بے حد معیاری ہوا 0 سے 50 پرٹیکیولیٹ میٹر ہے۔ 51 سے 100  پرٹیکیولیٹ میٹر معیاری ہوا کی نشادہی کرتا ہے۔ 101 سے 150 پرٹیکیولیٹ میٹر تک ہوا حساس افراد کے لئے معیاری نہیں۔

اسی طرح 155 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر تک غیر معیاری ہوا میں شمار ہوتی ہے۔ 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر کی شرح انتہائی غیر معیاری اورآلودہ ہوا ہوتی ہے۔ 301 سے زائد کی شرح انتہائی خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک ضرور استعمال کریں۔