کراچی:دشمنی پر بہنوئی کی فائرنگ سے3 سالہ بچی جاں بحق، خاتون زخمی

کراچی:دشمنی پر بہنوئی کی فائرنگ سے3 سالہ بچی جاں بحق، خاتون زخمی

ایک نیوز: سرجانی ٹاون گلشن نور میں دشمنی پر  بہنوئی کی فائرنگ سے 3 سالہ بچی جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی ۔  

رپورٹ کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت 3 سالہ جنت اور خاتون کی شناخت میرب کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی خاتون  کا کہناہےکہ میری اپنے بہنوئی شیخ مسعود سے دشمنی چل رہی تھی،میں نے تھانے میں درخواست بھی تھی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

زخمی خاتون کا کہناہےکہ میں اپنی نانی کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں شیخ مسعود اور میرے بھائی نے مجھ پر فائرنگ کردی،میری بچی کو مار ڈالا ۔

زخمی خاتون میرب کے نانا ایرک کا کہنا ہے کہ میری نواسی میرب طلاق یافتہ ہے ،میرب کو پہلے شوہر سے ایک بیٹی ہے ۔میرب کی عارف نامی لڑکے سے  دوستی تھی  اورمیرب کا عارف کے ساتھ دن رات گھومنا پھرنا تھا ۔

زخمی خاتون کے نانا کا مزید کہناہےکہ میرب سے دوستی کی وجہ سے عارف کا ہمارے خاندان کے لوگوں سے کئی بار جھگڑا بھی ہوچکا ہے۔آج رات میرب کے بہنوئی مسعود شیخ نے دونوں کو ایک ساتھ دیکھا تو طیش میں آگیا ،عارف اور مسعود دونوں کے پاس اسلحہ تھا دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ مسعود کی فائرنگ سے میرب زخمی اور اسکی تین سالہ بیٹی جنت جاں بحق ہوگئی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد عارف اور مسعود موقع سے فرار ہوگئے ۔