کراچی:زیادہ منافع کا لالچ دیکر لاکھوں کی جلعسازی کرنے والا گروہ گرفتار

Sep 28, 2023 | 11:52 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پولیس نے یوسف پلازہ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے لوگوں سے جعلسازی کرنے والے گروہ کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یسف پلازہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیادہ منافع دینے کے بہانے درجنوں افراد کیساتھ لاکھوں کی جعلسازی کرنے والے گروہ میں شامل 2 ملزمہ اور 1 ملزم کو گرفتار کر لیا ہ۔ گینگ کا اہم سرغنہ اپنے دو ساتھیوں سمیت فرار  ہو گیا ہےجسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عباد اللہ، صائمہ اور جویریہ کے نام سے ہوئی ہے۔ فرار ملزمان میں عبداللہ، بلاول خان بالادی اور ریان بٹ شامل ہیں، فرار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں جن میں ملزمان مفرور ہیں۔ فرار ملزم عبداللہ کے خلاف فراڈ اور چیک باؤنس کے 2 مقدمات تھانہ گلستان جوہر اور بوٹ بیسن میں درج ہے۔ فرار ملزم بلاول کے خلاف 7 مقدمات ناظم آباد اور گلشن اقبال تھانہ جات میں درج ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم ریان کے خلاف 56 مقدمات عزیز بھٹی، فیروز آباد اور ڈیفنس تھانہ جات میں درج ہیں جن میں ملزم مفرور ہے۔ ملزمان نے بلاک 16 میں فائن فیوچر کے نام سے لیزنگ کمپنی کا آفس کھولا ہوا تھا۔ ملزمان سادہ لوح عوام کو ذیادہ منافع دینے کے بہانے کمپنی میں بھاری رقوم انوسٹ کرواتے تھے۔

مزیدخبریں