توشہ خانہ کیس:آصف زرداری،یوسف رضاگیلانی ذاتی حیثیت میں طلب

Sep 28, 2023 | 11:51 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو 24 اکتوبرکو ذاتی حیثیٹ میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کر لیا۔احتساب عدالت نمبر 3 نے توشہ خانہ کیس میں آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو بھی طلب کر لیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 24 اکتوبر کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں