کراچی: کسٹمز انٹیلی جنس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، اسمگل شدہ مال برآمد

کراچی: کسٹمز انٹیلی جنس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، اسمگل شدہ مال برآمد

ایک نیوز: کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس اور رینجرز نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ مال برآمد کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں : پاکستان رینجرز سندھ اور کسٹم انٹیلیجنس نے کاروائی یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر مشترکہ کارروائی  کی، کاروائی میں رینجرز کی بھاری نفری شریک ہوئی،کاروائی کے دوران امپورٹڈ آئٹمز برآمد کی گئی۔

بس ٹرمینل میں بھاری تعداد میں چھپایا گیا سامان برآمد کیا گیا،برآمد سامان میں اسمگل شدہ کپڑا، سگریٹ،  چھالیہ، تمباکو، گھریلو استعمال کی اشیاء  ، الیکٹرانکس آئٹم بھی برآمد کی گئی۔ کارروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلیجنس واثق ملک بھی شریک ہوئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-28/news-1695882766-3512.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-28/news-1695882766-8025.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-28/news-1695882766-9177.mp4