توہین عدالت کیس:شیریں مزاری کو گرفتارکرنےوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کاحکم

Sep 28, 2023 | 11:30 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری سے روک رکھا تھا، ہمارے آرڈرکی جب خلاف ورزی ہوتو ہمارے لئے بڑا مشکل ہوتا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیے کہ بادی النظرمیں اس عدالت کی خلاف ورزی ہوئی ۔ آئی جی اسلام آباد ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اگرعدالت کارروائی سے مطمئن نہ ہوئی تو اسے مزید آگے بڑھائیں گے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کوملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ جوپولیس اہلکارعدالتی حکم کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں