ایف آئی اے کی کارروائی،ہنڈی حوالہ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Sep 28, 2023 | 11:22 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایف آئی اے ملتان زون نےبڑی کارروائیاں کرتے ہوئےہنڈی حوالہ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپوزیٹ سرکل ڈیرہ غازی خان   کی چھاپہ مار ٹیم نے ہنڈی حوالہ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ذیشان منور اور محمد منیر شامل ہیں،ملزمان کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم ذیشان منور نے شکایت کنندہ سےعمان  ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورےتھے۔

دوسری کاروائی ملزم محمد منیر کو پاکستان چوک ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ملزم کے قبضے سے 5 لاکھ روپے اور بڑی تعداد میں ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ برآمد کر لیا گیا۔ملزم نے ہنڈی حوالہ کی رقوم  مختلف بینک اکاونٹس میں بھی ٹرانسفر کیں جن کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ملزم کے موبائل فونز سے   ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

مزیدخبریں