ایک نیوز: مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ وفد نے 9 مئی کو ہونیوالی شرپسندی اور تخریب کاری کو بہت افسوسناک قرار دیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
وفد نے اپنے بیان میں کہا کہ بابائے قوم کے گھر کی ابتر صورتحال دیکھ کر دل نہایت دکھی ہے۔ یہ قومی ورثہ تھا، مگر ملک دشمنوں نے اسے بھی نہ چھوڑا۔ 9 مئی کی دہشت گردی ملک کی بدنامی کا باعث بنی۔
بابائے قوم کے گھر پر حملہ اور پاکستان کے شہداء کی یاگاروں کی بے حرمتی کسی طور بھی قابلِ قبول نہیں۔ قومی محسنوں اور محافظوں کی بے توقیری بالکل قابل مذمت ہے۔ سانحہ 9 مئی میں ملوث تخریب کاروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی ایسی تخریب کاری اور شرپسندی کا نہ سوچ سکے۔
مسیحی وفد نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ مسیحی وفد نے مزید کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے اقلیتوں سمیت تمام پاکستانی پرسکون اور امن والی زندگی گزار رہے ہیں۔