بھارتی دہشتگردی کیخلاف سکھ کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

Sep 28, 2023 | 11:00 AM

ایک نیوز: سکھوں نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد بڑے پیمانے پر سکھوں کی تحریک خالصتان متحرک ہوگئی۔ عالمی سطح پر بھی سکھوں کے احتجاجی مظاہروں میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف بیان سکھوں کی مضبوط آواز بن کر ابھرا۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے تحریک خالصتان کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو کڑی سزا دی جائے۔

مزیدخبریں