سراغ رساں کتے کی مدد سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Sep 28, 2023 | 10:59 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اے این ایف نے سراغ رساں کتے کی مدد سے منشیات اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ۔
رپورٹ کے مطابق اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اے این ایف نےسراغ رساں کتے کی مدد سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کوہستان کا رہائشی مسافر گرفتار کر لیا ہے۔ سراغ رساں کتے نے ملزم کا بیگ سونگھ کر منشیات موجودگی کی نشاندہی کی دوران تلاشی بیگ کی تہہ میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی 2 کلو 220 گرام آئس برآمد کی گئی،ملزم پرواز نمبر GF-785 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ملزم کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-28/news-1695880425-1715.mp4

اے این ایف نے دینہ میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 1 کلو 590 گرام ہیروئن برآمد کی ہے،ہیروئن ڈنر سیٹ کے کارٹن میں مہارت کے ساتھ چھپا کر برطانیہ اسمگل کی جا رہی تھی۔پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا،منشیات قبضے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں