آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2023 اختتام پذیر

آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2023 اختتام پذیر
کیپشن: All Pakistan National Ranking Badminton Tournament 2023 has concluded

ایک نیوز: پاکستان آرمی اور بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ گیریژن سپورٹس کمپلیکس بہاولپور میں اختتام پذیر ہوگئی۔ جس میں کور کمانڈر بہاولپور  نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں کور کمانڈر بہاولپور  نے انعامات تقسیم کئے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان آرمی اور پی بی ایف کی کاوشوں کو سراہا۔

مہمان خصوصی نے کہا کہ "یہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو بیڈمنٹن کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ آنے والے ایشین گیمز کی تیاری میں بھی مدد ملے گی''۔ 

چیمپئن شپ  میں پاکستان بھر سے مختلف شعبہ جات اور صوبوں سے تعلق رکھنے  والے مجموعی طور پر 150 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں نے کھیلوں کی فروغ کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو خوب سراہا۔