جناح ہاؤس حملہ کیس:عمران خان سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنماچالان میں قصور وار قرار

Sep 28, 2023 | 10:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید اور یاسمین راشد کو چالان میں قصور وار قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 11 مقدمات کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس نے جمع کروا دیاگیا۔

سانحہ 9 مئی مقدمات میں عمران خان، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید کو قصور وار قرار دیا گیا ہے جبکہ چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کو بھی قصور وار بتایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جناح حملہ کیس کا چالان 3 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

 جناح ہاؤس حملہ کیس،عسکری ٹاور حملہ،شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے کا چالان جمع کروادیا گیا۔

شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کرنے کے مقدمے کا چالان جمع کروادیا گیا۔جسٹس مظاہر نقوی کے سکواڈ کی گاڑی کو جلانے کے مقدمے کا چالان جمع کروادیا گیا۔

جے آئی ٹی حکام کے مطابق چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گناہ گاری ڈیجیٹل و فرانزک شواہد کے علاؤہ بیانات پر قرار دی گئی  ہے۔جے آئی ٹی نے چالان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹونمنٹ علاقوں پر حملوں کے حوالے سے بیانات منصوبہ بندی کی طرف اشارہ کرتے رہے،9 مئی کے واقعات باقاعدہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوئے، پورے ملک میں بیک وقت فسادات اور جلاؤ گھیراؤ منصوبہ کی عکاسی کرتے ہیں، سوشل میڈیا کے 400سے زائد شواہد نے منصوبہ بندی کی تصدیق کی۔

جے آئی ٹی نے چالان میں مزید کہا کہ فوٹو گرامیٹری ، وائس میچنگ ٹیسٹ کی رپورٹس میں حقائق واضع ہوئے،تمام مقدمات کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کی گئیں،فرانزک ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی رپورٹس چالان کے ساتھ لف کی گئیں،باقی 3 مقدمات پر چالان کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں