بھارت میں پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن

بھارت میں پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن

ایک نیوز:  آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچنے والی پاکستان ٹیم آج پہلےٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، سیشن میں حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کل نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-28/news-1695879448-2103.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-28/news-1695879448-7314.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-28/news-1695879448-9037.mp4