ایک نیوز: سپریم کورٹ نے من گھڑت مقدمہ بازی سے عدالتی وقت کا ضیاع کرنے والے ایک درخواستگزار پر 1 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک سول مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ درخواستگزار نے بے بنیاد اور فضول مقدمہ بازی کا پہلے بھی مظاہرہ کیا گیا، عدالت عمومی طور پر لچک کا مظاہرہ کرتی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نے ماضی میں بھی بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ بازی کی جس پر انہیں جرمانہ ہوا۔ عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی وقت ضائع کرنے اور بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواستگزار کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ کرتے ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ ہرجانے کی رقم فریقین کو ادا کی جائے، ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر سول کورٹ کا فارم موجود ہے۔ ہائی کورٹ نے فضول مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو دو لاکھ روپے کا ہرجانہ عائد کیا تھا۔