اسموگ کی روک تھام: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کرنے کا حکم

اسموگ کی روک تھام: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کرنے کا حکم
کیپشن: Prevention of smog: Order to fine vehicles that emit smoke

ایک نیوز: سی ٹی او لاہور کے حکم پر ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں دھواں چوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو 02 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ممکنہ اسموگ کے پیش نظر ابھی سے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے، بس اونرز یونینز کے ساتھ ملکر بھی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ 

سی ٹی او لاہور نے بس اڈوں، ٹیکسی اسٹینڈز سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں خصوصی لیکچرز کے انعقاد کا بھی حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا۔ احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔ آگاہی دینے کےساتھ ساتھ کارروائی کرنے سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم ہوں گے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے۔