برطانیہ: عدالت نے30سالہ بھکاری کوبھیک مانگنےسےروک دیا

برطانیہ: عدالت نے30سالہ بھکاری کوبھیک مانگنےسےروک دیا
کیپشن: UK: Court stops 30-year-old beggar from begging

ایک نیوز:برطانیہ میں عدالت نے30سالہ بھکاری کوبھیک مانگنےسےروک دیا۔
تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں لوگوں کی ہلچل سے بھرے علاقے لنکن میں ایک بھکاری کی کہانی نے لوگوں کو حیران کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق بے گھر شخص جیمز چیمبر لنکن کے شہریوں سے سالانہ20 ہزار پونڈ جمع کرنے میں کامیاب ہوتا تھا تاہم اب اس پر سٹی سینٹر میں بھیک مانگنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق30 سالہ بھکاری جیمز چیمبر کو سڑکوں پر لوگوں سے مدد اور ہمدردی لینے والے ان گنت دیگر افراد سے الگ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس شخص کا کوئی مقررہ پتہ نہیں ہے تاہم اب عدالت کی جانب سے جیمز چیمبر کو بھیک مانگنے سے روک دیا گیا ہے۔
عدالتی حکم پر اس شخص کو ناصرف پیسے مانگنے سے منع کیا گیا ہے بلکہ اسے فرش پر بیٹھنے یا دوسرے کسی بھی طریقے سے پیسے جمع کرنے کی پوزیشن اپنانے سے بھی روکا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس شخص پر سامان مانگنے کے لیے شہر کی حدود میں موجود افراد سے رابطہ کرنے پر پھی پابندی عائد ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز چیمبر پر بھیک مانگنے سے متعلق 13 الزامات عائد تھے جن کی وجہ سے عدالت نے یہ فیصلہ دیا۔
کسی بھی خلاف ورزی کے نتیجے میں اسے 5 سال تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔