مصر میں چلتے ٹرک سےسبزیاں چوری کرنےوالاگروہ گرفتار

Sep 28, 2023 | 07:48 AM

ایک نیوز:مصرمیں پولیس نےچلتےٹرکوں سےسبزیاں چوری کرنےوالاگروہ گرفتارکرلیا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گینگ میں شامل12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے6 افراد کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے۔
حکام کامزید کہنا ہے کہ ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور ان کے زیرِ استعمال رکشہ نما گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ گینگ چلتی گاڑیوں سے پھل اور سبزیاں چوری کرتا تھا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس گینگ کی دن دیہاڑے انوکھے طریقے سے واردات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

مزیدخبریں