پاکستان نےہانگ کانگ کوشکست دےکراوور40کےسیمی فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نےہانگ کانگ کوشکست دےکراوور40کرکٹ گلوبل کےسیمی فائنل میں جگہ بنالی
کیپشن: Pakistan beat Hong Kong to reach the semi-finals of the Over 40 Cricket Global

ایک نیوز: پاکستان نےہانگ کانگ کوشکست دےکراوور40کرکٹ گلوبل کےسیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان، ویسٹ انڈیز اور امریکا کی ٹیموں نے اوور40 کرکٹ گلوبل کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، جبکہ ایک ٹیم کا فیصلہ ہوناابھی باقی ہے۔
ذرائع کےمطابق بدھ کو اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو157 رنز سے شکست دے کر مسلسل چھٹی فتح حاصل کرلی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان عبدالرزاق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر الیاس اور جنید خلیل نے شاندار اوپنگ اسٹینڈ فراہم کیا۔
دونوں نے نصف سنچری اسکور کیا، الیاس نے 66 اور جنید نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ امجد علی نے بھی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 68 رنز بنائے۔
پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، ہانگ کانگ کے سارو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم لفٹ آرم اسپنر عبد القادر کا سامنا نہ کر سکی اور پوری ٹیم 171 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔عبدالقادر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
 ہانگ کانگ کی جانب سے نوید خواجہ 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان ٹیم ساتواں میچ یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔