ایک نیوز: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کےناموراداکاراعجازاسلم اپنےساتھ پیش آنےوالی ڈکیتی کی وارداتوں بارےبتادیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار اعجاز اسلم نے بتایا کہ’انکے ساتھ ایک واردات رمضان کے دنوں میں ہوئی تھی جب وہ کسی سنسان سڑک پر گاڑی میں انتظار کررہے تھے اور انکے بچے کتابیں خریدنے دکان کے اندر موجود تھے کہ اسی دوران دو ڈکیت وہاں آگئے‘۔
اعجازاسلم نے بتایا کہ ’ڈاکوؤں نے مجھ سے گاڑی کا شیشہ نیچے کرنے کو کہا۔ جیسے ہی میں نے شیشہ نیچے کیا تو انہوں نے مجھے پہچان لیا اور کہا اڑے آپ اعجاز بھائی ہیں۔
ادکار نے مزید بتایا کہ ’ ڈاکوؤں نے مجھ سے کہا کہ آج ہم آپ کا فون لیکر جائیں گے۔ میں نے اپنا فون ڈاکوؤں کو دے دیا۔ انہوں نے مجھ سے گاڑی کی چابی بھی مانگی جو وہ نیچے رکھ کر فرار ہوگئے‘۔
اعجاز اسلم نے دوسرے واقعے کے بارے میں بتایا کہ ’وہ اپنے دوست کے ساتھ اسٹوڈیو سے نکل کر گاڑی کی طرف جارہے تھے تو دو کم عمر ڈکیت آگئے اور پستول نکال کر موبائل دینے کو کہا۔ ہم نے اپنے فون انکو دے دیے تو ایک ڈاکو مجھے پہچان گیا اور معافی مانگنا شروع کردی‘۔
اعجاز اسلم کے مطابق ’ڈکیت نے کہا کہ اعجاز بھائی میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں۔ انہوں نے میرا فون مجھے واپس کردیا۔ میں نے ڈاکو سے کہا کہ میرے دوست کا بھی فون واپس کرو تو انہوں وہ بھی واپس دے دیا‘۔
اداکار کے مطابق وہ کراچی میں دو بار ڈکیتی کا شکار ہوچکے ہیں جس میں سے ایک واقعے میں ڈاکوؤں نے اُنہیں پہچاننے کے بعد انکا اور دوست کا فون واپس کردیا تھا۔