شمالی کوریانےسیاہ فام امریکی فوجی کوگرفتارکرکےڈی پورٹ کردیا

شمالی کوریانےسیاہ فام امریکی فوجی کوڈی پورٹ کردیا
کیپشن: North Korea Deports Black American Soldier

ایک نیوز:شمالی کوریانےسیاہ فام امریکی فوجی کوگرفتارکرکےڈی پورٹ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ناروا،امتیازی اور ہتک آمیز سلوک کے باعث جنوبی کوریا سے سرحد پار کرکے شمالی کوریا میں داخل ہونے والے سیاہ فام امریکی فوجی ٹریوس کنگ کو ڈی کوگرفتارکرکےڈیپورٹ کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکی فوجی ٹرویس کنگ اسلحہ سے لیس ہوکر رواں برس کے وسط میں شمالی کوریا میں داخل ہوا تھاجس کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ٹرویس کنگ نے کوریائی جنگ بندی کے علاقے میں حملے کے الزام میں جنوبی کوریا میں دو ماہ کی قید کاٹی اور10 جولائی کو رہا کردیاگیااور اس کواس کے گھر ٹیکساس بھیجا جا رہا تھا جہاں اسے اضافی فوجی نظم و ضبط اور سروس سے چھٹی پر تفتیش کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔
امریکی اہلکار کو کسٹم تک لے جایا گیا لیکن وہ اپنے طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ہی کسی طرح ہوائی اڈے سے نکل گیا اور چند گھنٹوں بعد شمالی کوریا کے کی سرحد عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
تفتیش کے دوران امریکی فوجی نے اعتراف کیا کہ اس نے جان بوجھ کر غیر قانونی طور پر شمالی کوریا کی سرحد پار کی کیوں کہ وہ اپنے ساتھی اہلکاروں اور افسران کے امتیازی اور ہتک آمیز سلوک سے دل برداشتہ تھا۔