مٹی اورپتھرکےبرتنوں کےانسانی صحت پرحیران کن اثرات

Sep 28, 2023 | 03:27 AM

ایک نیوز:کھانوں کےبرتنوں کاصحت سےتعلق ہمیشہ رہاہے،مگربرتن خریدتےوقت ان کےموادکی جانچ پرکھ کریں۔ برتنوں میں جو دو اہم مواد عام طور پر صحت کیلئے محفوظ ہیں وہ ہیں پتھر اور مٹی کے برتن۔
1) پتھر کے برتن: پتھر کے برتن سیرامک ​​کے برتنوں کی ایک قسم ہے جسے گرم ترین درجہ حرارت پر گرمایا جاتا ہے جس سے یہ پائیدار ہوجاتے ہیں۔ یہ عام گھریلو برتنوں کی بنسبت سیسہ اور دوسرے نقصان دہ مادوں سے بالکل پاک ہوتے ہیں جو کہ بچوں اور بڑوں دونوں کیلئے شدید نقصان دہ ہے اور کینسر تک کا سبب بن سکتا ہے۔ پتھر کے برتن کو روزمرہ کے استعمال کیلئے محفوظ سمجھا جاتا ہے اور یہ برتن کیلئےایک مقبول انتخاب بھی ہے اور قدیم بھی۔
2) مٹی کے برتن: مٹی سے بنے برتن بھی صحت کے لحاظ سے مفید ہیں۔ پتھر کے برتن کی طرح ہی انہیں بھی اعلیٰ درجہ حرارت پر گرمایا جاتا ہے جس سے یہ مضبوط ہوجاتے ہیں، یہ بھی سیسہ اور دیگر نقصان دہ مادوں سے پاک اور کھانے کے استعمال کیلئے محفوظ ہوتے ہیں۔ ان پر بنے خوبصورت نقش و نگار کی وجہ سے انہیں گھروں میں سجاوٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں