چشتیاں:مبینہ پولیس مقابلہ ،2ڈاکوہلاک،2پولیس اہلکارزخمی

چشتیاں:مبینہ پولیس مقابلہ ،2ڈاکوہلاک،2پولیس اہلکارزخمی
کیپشن: Chishtian: Alleged police encounter, 2 robbers killed, 2 policemen injured

ایک نیوز:چشتیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ کےدوران دوڈاکوہلاک ہوگئےجبکہ دوپولیس اہلکارزخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق چشتیاں میں چک نمبر 175مراد کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کےمطابق مسلح چارڈاکوفیکٹری میں واردات کررہےتھے،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی،جس سے پولیس اورڈاکوؤں کامقابلہ ہوگیا،دوطرفہ فارئرنگ کےنتیجےمیں دوڈاکوہلاک ہوگئےاورڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ سےدوپولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے،زخمی اہلکاروں کی شناخت راشداورزاہدکےنام سےہوئی۔
پولیس کےمطابق ہلاک ڈاکوؤں نےگزشتہ روزتاجرکولاکھوں روپےچھین کرقتل کردیاتھا،دونوں ڈاکواس موقع سےفرارہونےمیں کامیایاب ہوگئےتھے،ملزمان قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے،لاشوں اورزخمی اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔