دکن ایئرپورٹ پر بھارتی شہری بابر اعظم کی جھلک دیکھنے کیلئے بے چین ہوگئے  

Sep 28, 2023 | 00:35 AM

ایک نیوز :ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے  بھارت کے شہر حیدرآباد دکن کے ائیرپورٹ پہنچنے پر بھارتی شہری کپتان بابر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے چین ہوگئے۔

  پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کھیلنے بھارت پہنچ گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے۔

تاہم جیسے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم ائیرپورٹ پہنچی تو وہاں موجو د حکام اور شائقین کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ائیرپورٹ پر موجود بھارتی شہری اور پاپارازی( فوٹوگرافر ز) بابر اعظم کو دیکھ کر بابر بھائی ، بابر بھائی کے نعرے لگانے لگے۔

 تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی انہیں دیکھ کر مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔

واضح رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچنے پر ایک روز آرام کے بعد کے بعد قومی ٹیم اگلے دن ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

مزیدخبریں