ایک نیوز نیوز: ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوگنڈا کی فوج کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں فوجی ہیلی کاپٹر کانگو کے شورش زدہ علاقے میں حادثے کا شکار ہوئے۔
ان کے مطابق دونوں فوجی ہیلی کاپٹروں کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
یوگنڈا نے کانگو میں باغی ملیشیا الائیڈ گروپ کی سرکوبی کے لیے دسمبر میں فوج بھیجی تھی۔۔