ایک نیوز نیوز: بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان لین کیوبا کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے، جس کی وجہ سے بجلی بنانے والا مرکزی پلانٹ بند ہوگیا اور ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک سسٹم تباہ ہونے کی وجہ سے 11 ملین لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق طوفان سے ملک بھر میں تعمیرات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دو افراد کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کیوبا کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ کیوبا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ریکارڈ ہوئیں جس کی وجہ سے 6 مغربی صوبوں میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ طوفان کی وجہ سے ٹرین اور بس سروس بھی معطل ہے۔