ایک نیوز نیوز :پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا 5واں میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیدی۔
7 میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعدسیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔پاکستانی باؤلرز کا جادو سرچڑھ کر چلا۔
پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز 7 وکٹوں پر 140 رنز بناسکے،کپتان معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔
Another final-over thriller sealed! ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2022
Pakistan lead the series 3️⃣-2️⃣ ????#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/OW1SIGJkqr
اس سے قبل پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر دھوکہ دے گئی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان سے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر ٹک نہیں سکا۔ محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 63 رنز سکور کیے اور پاکستان کی پوری ٹیم 19 اوور میں 145 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم 12 گیندوں پر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا، شان مسعود 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا، حیدر علی 4، افتخار احمد 15، آصف علی 5 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ شاداب خان 7 اور عامر 10 رنز بناسکے، مسلسل وکٹیں گرنے کے باوجود رضوان نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 63 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ حارث رؤف 8 رنز بناسکے۔یوں پوری ٹیم 19 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 اور سام کُرن اور ڈیوڈ ولی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا،31 کے مجموعی اسکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے، ایلکس ہیلز ایک، فل سالٹ 36 اور بین ڈکٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلش ٹیم کو چوتھا نقصان ہیری بروک کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 4 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، تاہم ڈیوڈ ملان اور معین علی نے انگلینڈ کو جیت کی امید دلوائی لیکن پھر ملان 36 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے علاوہ سام کُرن 17 اور کرس ووکس نے 10 رنز بنائے، مسلسل وکٹیں گرنے کے باوجود کپتان معین علین کریز پر موجود رہے، انگلش ٹیم کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے رنز کا کامیاب دفاع کیا اور گرین شرٹس کو 6 رنز سے کامیابی دلوائی۔
7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے جبکہ بقیہ میچز اب لاہور میں ہوں گے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میؒں ہونیوالے میچ میں پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم میں3تبدیلیاں کی ہیں۔ عامرجمال آج اپناپہلاٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے،نائب کپتان شاداب خان اورحیدرعلی کی واپسی ہوئی ہے ۔پاکستانی ٹیم میں محمدرضوان،شان مسعود،افتخاراحمد،آصف علی اورحیدر علی کھیل رہے ہیں جبکہ محمد نواز،وسیم جونیئر،شاداب خان،حارث رؤف اورعامرجمال بھی پلیئنگ الیون کاحصہ ہیں،عثمان قادر،خوشدل شاہ اورمحمدحسنین کوآج آرام دیاگیا۔