طیبہ گل الزامات انکوائری کمیشن میں سابق ڈی جی نیب کی طلبی کا نوٹس معطل

Sep 28, 2022 | 18:57 PM

ایک نیوز نیوز: لاہور ہائی کورٹ سے سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو بڑا ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے شہزاد سلیم کی درخواست پر سماعت کی۔ عدلات نے سابق ڈی جی نیب کی طلبی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل سے جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے طیبہ گل نامی خاتون کے سابق چیئرمین نیب پر ہراساں کرنے کے الزامات کی انکوائری کرنے والے کمیشن میں طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا تھا۔ انکوائری کمیشن نے شہزاد سلیم کو ریکارڈ سمیت 28 ستمبر کو طلب کیا تھا۔ 

درخواست گزار شہزاد سلیم نے عدالت کو بتایا کہ اسی سے متعلقہ 3 درخواستوں پر عدالت پہلے ہی حکم امتناعی دے چکی ہے۔

مزیدخبریں