سیالکوٹ ، بریگیڈئیر (ر) شاہد محمود پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

Sep 28, 2022 | 18:47 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔تحصیل پسرور سے تعلق رکھنے والے بریگیڈئیر ریٹائرڈ شاہد محمود چودھری نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

شاہد محمود نے سینئر قانون دان خالد مسعود چودھری ،حسان یوسف اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہے جو ملک کو مشکل حالات سے نکال سکتا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے شاہد محمود کی شمولیت کو پارٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ ایسے لوگوں کی پارٹی میں شمولیت سے پسرور میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

مزیدخبریں