عمران غدار، سب کچھ کرتا رہا اور سب خاموشی سے دیکھتے رہے، مریم نواز

عمران غدار، سب کچھ یہ کرتا رہا اور سب خاموشی سے دیکھتے رہے، مریم نواز

 ایک نیوز نیوز: ن لیگ کے رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ امر تشویشناک ہے کہ غدار عمران یہ سب کچھ کرتا رہا اور خاموشی سے سب دیکھتے رہے۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکلیف دہ بات یہ نہیں کہ ایک غیر ملکی تربیت یافتہ، فارن فنڈڈ فتنے نے پاکستان کی تقدیر سے کھیلا،اس نے تو یہی کرنا تھا کیونکہ ملک میں انتشار پھیلانے کے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے،تشویشناک پہلو یہ کہ عمران غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کر کے دیکھتے رہے۔